Bharat Express

Bharat Express Urja Summit: مہاراشٹر میں توانائی پوری کرنے کے لئے کوششیں جاری

مہاراشٹرمیں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے بینرتلے منعقدہ اُرجا سمٹ میں مہاراشٹربجلی بورڈ کی سکریٹری آبھا شکلا نے شرکت کی اوربھارت ایکسپریس کے سوالوں کا سامنا کیا۔

مہاراشٹرمیں بھارت ایکسپریس کے بینرتلے منعقدہ اُرجا سمٹ میں مہاراشٹربجلی بورڈ کی سکریٹری آبھا شکلا نے شرکت کی اوربھارت ایکسپریس کے سوالوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے سمٹ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹررینیوایبل اینرجی میں پانچویں نمبرپرہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکورینوایبل اینرجی میں دوسرے نمبر پردوبارہ واپس لانا ہے۔

آبھا شکلا نے کہا کہ توانائی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ مہاراشٹرمیں سولر توانائی کی پیداوارکافی تیزی سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اینرجی ٹرانجشن پلان تیار ہے۔  آبھا شکلا نے کہا کہ ہم نے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے، جس سے دوسری ریاستوں کو بھی بجلی سپلائی کی جا سکے گی۔

مہاراشٹرکی توانائی سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں مسلسل توانائی کی ضرورتیں بڑھ رہی ہیں۔ تاہم توانائی کی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے سبھی کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینرجی سیکورٹی بہت اہم موضوع ہے، اس لئے اس پرکام کرنا بہت ضروری ہے۔

  بھارت ایکسپریس

Also Read