Bharat Express

Bharat Express Urja Summit

ارجا سمٹ کے دوران، جوائنٹ سی پی لاء اینڈ آرڈر ستیہ نارائن چودھری نے ممبئی پولیس کے کام کرنے کے انداز، چیلنجز اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے کام کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم آج پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ممبئی میں بدھ (7 اگست) کو بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ذریعے ارجا سمٹ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں میں کامیابیاں دکھانے والے اکشے، مناو، جتن اور بسمل کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ابو اعظمی نے اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ کاٹنے والی پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم جہاں بھی الیکشن لڑتی ہے وہ صرف ووٹ کاٹنے کا کام کرتی ہے۔

فڑنویس نے کہا کہ  میں آپ کو صاف صاف کہہ رہا ہوں، وہ (ادھو ٹھاکرے) وہاں صرف اور صرف اقتدار کے لیے، صرف اور صرف کرسی کے لیے، صرف اور صرف وزیر اعلیٰ بننے کے لیے گئے تھے، اس کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

ممبئی میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ارجا سمٹ میں شرکت کرنے والے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڈنویس نے کہا کہ آج ہم ایک توانا ہندوستان دیکھ رہے ہیں، جس کی شروعات 2014 میں ہوئی تھی۔

ممبئی میں بھارت ایکسپریس کی جانب سے منعقد اُرجا سمٹ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2014 میں وزیر اعلیٰ بنا اور 2015 سے 2019 تک مہاراشٹر ہر سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں پہلے نمبر پر رہا۔

مہاراشٹرمیں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے بینرتلے منعقدہ اُرجا سمٹ میں مہاراشٹربجلی بورڈ کی سکریٹری آبھا شکلا نے شرکت کی اوربھارت ایکسپریس کے سوالوں کا سامنا کیا۔

مہاراشٹر میں آج بدھ، 7 اگست کو شام 4 بجے سے ہندوستان ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا اُرجا سمٹ ہوا۔ اس سمٹ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اہم نوکرشاہوں، صںعتی ماہرین سمیت کئی دیگر شعبوں کی اہم شخصیات شامل ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس انرجی سمٹ نے حکومت اوراپوزیشن کے ساتھ ساتھ اہم بیوروکریٹس، صنعت کے ماہرین اور اس شعبے سے متعلق اہم اسٹیک ہولڈرز کوجمع کیا تاکہ مہاراشٹرکی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اوراس کوپورا کرنے کے لئے کئے جا رہے مؤثراقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے آج یعنی 7 اگست کو ممبئی میں اُرجا سمٹ تقریب جاری ہے۔ جس میں مہاراشٹر حکومت کےنائب وزیر اعلی  ایم دیویندر فڑنویس بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔