Bharat Express

Lakhimpur Kheri Violence: لکھیم پور کھیری کے ملزم آشیش مشرا  کوملی سپریم کو رٹ سے ضمانت ، کورٹ نے کہایوپی دہلی سے دور رہیں

ضمانت دینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری واقعہ میں مارے گئے ملزمین کو  پیٹ پیٹ کر قتل کرنے والے 4 کسانوں کو بھی عبوری ضمانت دے دی

لکھیم پور کھیری کے ملزم آشیش مشرا  کوملی سپریم کو رٹ سے ضمانت ، کورٹ نے کہایوپی دہلی سے دور رہیں

Lakhimpur Kheri Violence:سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد  معاملے کے ملزم آشیش مشرا کو  سپریم  کورٹ     نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے آشیش کو کئی ہدایات دی ہیں،کورٹ نے آشیش مشرا کو   8 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دیتے ہوئے  عدالت نے کہا کہ آشیش دہلی اور یوپی میں نہیں رہ سکتے۔آشیش کو اپنی لوکیشن کے بارے میں کورٹ کو معلومات فراہم کریں گے۔

 سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آشیش مشرا یا ان کے خاندان نے کیس سے متعلق گواہوں کو متاثر کرنے یا ٹرائل میں تاخیر کرنے کی کوشش کی تو آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔
سماعت کے دوران آشیش مشرا کے وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ ان کے موکل ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل  بندہیں اور جس طرح سے مقدمہ (ٹرائل)چل رہا ہے، اسے مکمل ہونے میں 7-8 سال لگیں گے۔ مکل روہتگی نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں شکایت کرنے والے جگجیت سنگھ اس واقعے کے چشم دید گواہ نہیں ہیں اور ان کی شکایت صرف افواہوں پر مبنی ہے۔ روہتگی نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا مؤکل مجرم نہیں ہے اور نہ ہی اس کی مجرمانہ تاریخ ہے۔

ضمانت دینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری واقعہ میں مارے گئے ملزمین کو  پیٹ پیٹ کر قتل کرنے والے 4 کسانوں کو بھی عبوری ضمانت دے دی۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کیا کہا؟

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان ملزمان کو آٹھ ہفتے بعد واپس پھینک دیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ ان کے خاندان نے کسی کو دھمکی نہیں دی، اور ان کا رویہ ٹھیک رہا ہے، تو یہ ایک جھوٹی (بوگس)دلیل ہے۔ٹکیت نے کہا کہ ایسی دلیل ہر کسی کو دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر 302 مقدمات اور قتل کے مقدمات میں بھی ضمانت دی جائے۔

 -بھارت ایکسپریس