نئی دہلی: بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے بدھ کے روز خلا باز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کی قیادت میں امریکی خلائی ادارے NASA کے کیپی کیناورل، فلوریڈا سے روانہ ہونے والے Axiom-4 مشن کی کامیابی پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مرمو نے ایک پوسٹ میں لکھا: جب گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا خلا میں بھارت کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، پوری قوم ایک بھارتی کے ستاروں تک سفر پر پرجوش اور فخر محسوس کر رہی ہے۔ Axiom مشن 4 کے شراکت دار امریکہ، پولینڈ اور ہنگری کے خلاباز ثابت کرتے ہیں کہ واقعی پوری دنیا ایک خاندان ہے — ‘وسودھیو کٹمبکم’۔
As Group Captain Shubhanshu Shukla creates a new milestone in space for India, the whole nation is excited and proud of an Indian’s journey into the stars. He and his fellow astronauts of Axiom Mission 4 from the US, Poland and Hungary prove the world is indeed one family –…
— President of India (@rashtrapatibhvn) June 25, 2025
انہوں نے مزید کہا: اس مشن کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں، جو NASA اور ISRO کے دیرینہ تعاون کی علامت ہے۔ اس مشن کے تحت خلاباز جو تجربات کریں گے، وہ سائنسی تحقیق اور خلائی دریافت میں نئے باب کھولیں گے۔
یہ بھارت کے انسانی خلائی مشن کا آغاز ہے
گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا،Axiom-4 مشن کے پائلٹ نے خلا سے اپنے پیغام میں کہا: “نمسکار میرے پیارے دیش واسیو! کیا شاندار سفر ہے۔ ہم 41 سال بعد ایک بار پھر خلا میں واپس آئے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔ ہم زمین کے گرد 7.5 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گردش کر رہے ہیں۔ میرے کندھے پر لگا ترنگا بتا رہا ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا: یہ سفر صرف بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا نہیں بلکہ بھارت کے انسانی خلائی مشن کا آغاز ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اس کا حصہ بنیں۔ آپ کا سینہ بھی فخر سے چوڑا ہو۔ جوش دکھائیے! آئیے مل کر بھارت کے انسانی خلائی مشن کی شروعات کریں۔ جے ہند! جے بھارت!
بھارت کی خلا میں 41 سال بعد واپسی
شبھانشو شکلا کے اس مشن کو 1984 میں ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد بھارت کی خلا میں واپسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ راکیش شرما نے سویت یونین کے Soyuz T-11 مشن کے تحت خلا میں 7 دن گزارے تھے۔
Axiom-4 مشن کی تفصیلات
Axiom Mission 4 بدھ کے روزSpaceX Dragon اسپیس کرافٹ کے ذریعے NASA کے لانچ کمپلیکس 39A سے صبح 2:31 بجے (ایسٹرن ٹائم) اور دوپہر 12 بجے (بھارتی وقت) روانہ ہوا۔ اس مشن کے کمانڈر سابق NASA خلا باز اور Axiom اسپیس کی ڈائریکٹر پیگی وِٹسن ہیں، جبکہ بھارتی پائلٹ شبھانشو شکلا خلائی جہاز کو اڑانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ دو مشن اسپیشلسٹ — پولینڈ کے سلاوس وِز اوزنانسکی (یورپی خلائی ایجنسی) اور ہنگری کے تیبور کاپو — مشن کا حصہ ہیں۔
یہ مشن 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سائنسی تحقیق، تعلیمی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔ مشن میں خلا باز جدید Axiom Extravehicular Mobility Unit (AxEMU) اسپیس سوٹ کا استعمال کریں گے، جو چاند کے گرد انسانی موجودگی کے لیے NASA کی ضروریات پر پورا اترتا ہے۔
Axiom-4 کی کامیاب روانگی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم موقع ہے، جو سائنس، تعاون اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے۔ شبھانشو شکلا اور ان کی ٹیم کا یہ مشن بھارت کے خلائی خوابوں کو نئی بلندیوں تک لے جانے والا ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

