Bharat Express

: Bigg Boss 16بگ باس   کے گھر ایموشنل ہوئے شیو ٹھاکرے، دل کا حال بیان کر روئے

بگ باس سے شئیر کیا گھر والوں نے اپنے دل کی بات کا درد،کیا یہ سب سن کر آپ بھی ایموشنل ہوجاینگے؟

Bigg Boss

بگ باس 16 شو کے اس سیزن  کو جو مقبولیت مل رہی ہے وہ اس سے پہلے کے بگ باس کو نہیں ملی۔ جلدہی  وائلڈ کارڈ   سے کسی اور کنٹسٹنٹ  کی  انٹری ہونے والی ہے۔ گولڈن بوائز شو میں وہ نظر ضرور آئے لیکن وہ ایک  ٹاسک کرنے کے بعد واپس چلے گئے ۔ کلرس ٹی وی نے ایک پرومو ویڈیو شیئر کیا ہے ۔جس میں بگ باس کہتے ہیں کہ نو ہفتے  گزرگئے ہیں۔ کئی لوگ ایک  بات کو لیکر بیٹھ گئے ہیں۔۔ سب کے غموں کا علاج تو دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے لیکن کچھ باتیں ہوتی ہیں ۔ جن کی وجہ سے دل تھوڑا ہلکا ہوجاتا ہے۔ بگ باس سے شئیر کی گئی گھر والوں  کی اپنی دل کی بات کا درد۔ کیا یہ سب سن کر آپ بھی امیوشنل ہوجائنگے۔

ریئلٹی شو  بگ باس  16 میں شیو ٹھاکرے  ایموشنل دیکھائی دے رہے ہیں۔ بگ باس کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شیو ٹھاکرے نے بات چیت میں کہا  کےان کو گھر کی بہت یاد آرہی ہے بگ باس نے کہا کہ آپ  لوگ کافی دنوں سے یہاں مقیم ہیں ۔  آپ سب لوگوں نے  اپنے دلوں میں بہت کچھ  دبا رکھا ہے ۔ شیو کہتے ہیں کہ ہم اپنے گھروالوں کو یاد کررہے تھے ۔ اور میں  اس بات کو واپس نہیں روک سکتا ہوں ۔شیو ٹھاکرے نے کہا کہ  مجھے لگتا تھا کہ میں اس کھیل میں غلط ہوں ۔

شیو کہتے ہیں کہ ارچنا کو بھڑکانے کی غلطی نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا اس بات کو لے کر لوگو ں میں ان کے  بارمیں رائے بدل جائے گی ۔ یہاں تک کہ جب میں شالین سے دوستی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ تو لوگ سوچتے ہیں کہ میں کچھ پلان کررہا ہوں ۔ اس لئے شالین کے قریب آگیا ہوں۔ بھائی میں تو سب کے قریب ہوں۔ کوئی  پلاننگ  نہیں ہے ۔ میں بس اتنا چاہتا ہوں کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

۔بھارت ایکسپریس