Prabhas shares several interesting anecdotes related to The Raja Saab: ’’فلم کی اصل ہیرو تو زرینہ وہاب ہیں…‘‘، پربھاس نے سنائے ’راجا صاحب‘ سے جڑے کئی دلچسپ قصے
پربھاس نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار ہدایت کار ماروتی سے اس فلم کے بارے میں بات کی تھی تو انہوں نے صاف کہا تھا کہ وہ ناظرین کو سچا اور بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ آج کل زیادہ تر فلمیں صرف ایکشن پر مبنی ہوتی ہیں، لیکن وہ کچھ ہلکا پھلکا، مزے دار اور مختلف کرنا چاہتے تھے۔ اسی سوچ سے ’راجا صاحب‘ کی شروعات ہوئی، جس میں خوف اور ہنسی دونوں کا خوبصورت توازن رکھا گیا ہے۔





