Bharat Express

Zaheer Khan

سوناکشی اور ظہیر نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد رواں سال 23 جون کو ممبئی میں شادی کی۔ اداکارہ ’تو ہے میری کرن‘ میں شوہر ظہیر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ ظہیر اور سوناکشی اس سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ دونوں کو ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ہما قریشی بھی اہم کردار میں تھیں۔

ایک خبر کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم مینجمنٹ کے کے ایل راہل سے خوش نہیں ہے۔ کے ایل راہل گزشتہ تین سیزن سے ٹیم کے کپتان ہیں۔ لیکن انتظامیہ ان کے اسٹرائیک ریٹ سے خوش نہیں ہے۔

ٹیم انڈیا کے اسٹارگیند بازرہے ظہیرخان کی لواسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے مذہب کی دیوارپارکرکے ساگریکا گھٹگے سے شادی کی تھی۔

ظہیرخان گزشتہ کئی سالوں سے 5 بارکی آئی پی ایل چمپئن ممبئی انڈینس کے ساتھ جڑے تھے، جہاں وہ ڈائریکٹرآف کرکٹ تھے اوربعد میں ہیڈ آف گلوبل کرکٹ ڈیولیپمنٹ بنے تھے۔ ظہیرخان نے اپنے آئی پی ایل کیریئرمیں 100 میچ کھیلے اوراس میں انہوں نے 102 وکٹ حاصل کئے۔

ظہیر خان اس سے قبل ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹرآف کرکٹ رہ چکے ہیں۔ 2018 سے 2022 تک وہ ممبئی انڈینز میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی باؤلر گلوبل کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ہیڈبھی تھے۔

گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن چکے ہیں اوراب خبر ہے کہ ان کی کوچنگ ٹیم میں کچھ نئے نام جڑنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ظہیرخان ٹیم انڈیا کےگیند بازی کوچ کے طورپرجڑسکتے ہیں۔ ان کےعلاوہ دواورنام دوڑمیں شامل ہیں۔

ظہیر نے اپنی ٹیم میں 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل اور راجستھان رائلز کے اوپنر یشسوی جیسوال کے درمیان صرف ایک کھلاڑی کو روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔