Strike on Aramco facility in Riyadh: سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیب پر حملے کی کوشش، ریاض میں عمارت کو معمولی نقصان، حوثی فوجی ترجمان نے چھ فوجی کارروائیوں کا کیا دعویٰ
وزارت توانائی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت پر حملے کی کوشش کی گئی۔ یہ تصدیق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے سعودی عرب بھر میں اہم اسٹریٹجک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی چھ فوجی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔





