Bharat Express

Women’s reservation bill

جماعت اسلامی ہند، خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔’اجین‘ میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کرنے والے نے عصمت دری کے بعد اسے پھینک دیا۔ وہ بغیر کپڑوں کے بہتے ہوئے خون کے ساتھ گھر گھر جاکر گھنٹوں مدد مانگتی رہی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی

خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اسی بیچ شرد پوار نے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری اور پارلیمنٹ کا رکن ہونے کے ناطے میں حکومت ہند کی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، 'جب ارادے صاف ہوں تو مشکلات پر قابو پانے کے بعد بھی نتائج سامنے آتے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ ایوان میں موجود تقریباً سبھی لیڈروں نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بل آخری بار سال 2008 میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اسے 1996، 1998 اور 1999 میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ سال 2008 میں اس بل کی سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور جے ڈی یو نے مخالفت کی تھی لیکن فی الحال یہ تمام پارٹیاں اس کی حمایت کر رہی ہیں۔