Bharat Express DD Free Dish

Women Safety Issue

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو طے ہے۔ انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی ماحول کافی گرم ہے، جہاں ایک طرف بی جے پی جارحانہ مہم چلا رہی ہے تو دوسری طرف ٹی ایم سی بھی اپنے دفاع میں سرگرم ہے۔ 

خواتین کی سلامتی، شمولیت اور مساوی مواقع آج کسی بھی شہر کی ترقی اور سماجی ذمہ داری کا سب سے اہم پیمانہ بن چکے ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ ماحول نہ صرف ایک سماجی ضرورت ہے بلکہ آئینی اور انسانی فریضہ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں اوتار گروپ کی تازہ رپورٹ نے ملک کے ان شہروں کی درجہ بندی پیش کی ہے جہاں خواتین کے لیے تحفظ، شرکت اور کیریئر میں ترقی کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔

الکا لامبا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنّاؤ عصمت دری کیس کے تناظر میں بی جے پی اور مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت ملنا انصاف کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُنّاؤ عصمت دری کیس کی متاثرہ لڑکی کے وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی یہ روک متاثرہ کو وقتی راحت ضرور دیتی ہے، مگر کئی سنگین خدشات اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’میں متاثرین کو یقین دلا سکتا ہوں کہ ہمیں ایک معمولی سی راحت ملی ہے۔ اسے فتح نہیں کہا جا سکتا، البتہ ہمیں کچھ دیر سانس لینے کا وقت ضرور ملا ہے۔‘‘

چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بنچ نے کلدیپ سینگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر سی بی آئی کی عرضی پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس رہنما اور خواتین کارکن ممتاز پٹیل نے کہا: ’’اب ہمیں امید ہے کہ اناؤ کی متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ کلدیپ سینگر کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ ایک نیا قانون آنا چاہیے جس میں ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔‘‘

دہلی ہائی کورٹ نے 23 دسمبر کو سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کی عمر قید کی سزا کو اپیل کے التوا میں معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔ کلدیپ سنگر کو دسمبر 2019 میں اناؤ ریپ کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔