West Bengal Assembly Elections: انتخابات کے اعلان سے پہلے ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، مؤذن اور پجاری کو ملیں گے ماہانہ 2 ہزار روپے
مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آج شام 4 بجے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس بار چار ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقے میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔
PM Modi Kolkata Rally: بنگال میں مہا جنگل راج لانے والوں کا شروع ہو چکا ہے کاؤنٹ ڈاؤن: وزیر اعظم مودی
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال میں مبینہ طور پر ”مہاجنگل راج“ قائم کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست میں قانون کی حکمرانی بحال ہوگی اور جو بھی قانون توڑے گا یا ظلم کرے گا اسے کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
Jadavpur Seat: جادوپور اسمبلی سیٹ: بنگال کی سیاست کا اہم موڑ، بائیں محاذ کے قلعے سے ترنمول کانگریس تک کا سفر
جادوپور اسمبلی سیٹ کا قیام 1967 میں عمل میں آیا تھا اور طویل عرصے تک اسے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا رہا۔ اب تک یہاں 1983 کے ضمنی انتخاب سمیت کل 15 انتخابات ہو چکے ہیں،
Amit Shah in Bengal: ووٹ بینک سیاست کے لیے ہورہی ہے وندے ماترم کی مخالفت، بنگال کے عوام معاف نہیں کریں گے: امت شاہ
وندے ماترم کے مسئلے پر امت شاہ کا یہ سخت بیان نہ صرف ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن گیا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کی سیاست میں نئے تصادم اور انتخابی گہما گہمی کا اشارہ بھی ہے۔ 2026 کے انتخابات کے قریب آتے ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Amit Shah slams Mamata Banerjee: وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘
امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہے جتنا این آر سی کی مخالفت کر لیں لیکن دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ دراندازی، سرحدی سلامتی اور بدعنوانی پر ممتا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا، بی جے پی حکومت بنانے کی اپیل۔
PM Modi targets TMC: ’’ہر شخص جنگل راج کے خاتمے کا خواہاں ہے‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا ترنمول کانگریس پر سخت حملہ
وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ماہی گیروں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا ہے، لیکن بنگال میں اس پر عمل درآمد رک گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی حکومت مرکزی اسکیموں میں تعاون نہیں کر رہی۔
West Bengal Assembly Election: مغربی بنگال بی جے پی نے نئی ٹیم کا کیا اعلان، سمک بھٹاچاریہ صوبائی صدر مقرر
مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے نئی صوبائی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر پارٹی نے یہ بڑا فیصلہ لیتے ہوئے سمک بھٹاچاریہ کو مغربی بنگال کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔
Protest in Kolkata: ای ڈی چھاپوں کے خلاف کولکاتا میں احتجاج کی قیادت کریں گی ممتا بنرجی، آئی پی اے سی دفتر پر کارروائی کے بعد 9 جنوری کو سڑکوں پر اترنے کا اعلان
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی، ممتا بنرجی کے احتجاجی اعلان اور بی جے پی کے جوابی حملے کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی درجۂ حرارت تیزی سے بڑھ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
Bengal election 2026: بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے پیش وزیراعظم مودی سنگور میں ریلی سے کریں گے خطاب
سنگور کا انتخاب خاصی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ 2006 میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہاں ٹاٹا موٹرز کے نینو پروجیکٹ کے لیے زمین کے حصول کے خلاف احتجاج کی قیادت کی تھی، جس کے نتیجے میں کمپنی نے اپنی فیکٹری گجرات منتقل کر دی تھی۔
ECI is running on WhatsApp: ’الیکشن کمیشن واٹس ایپ پر چل رہا ہے‘‘ ممتا بنرجی نے بنگال میں ایس آئی آر مہم پر ای سی آئی کو بنایا نشانہ
بنگال کی تکثیری شناخت پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا: ’’کوئی مندر میں عبادت کرتا ہے، کوئی مسجد میں، کوئی گردوارے میں یہی بنگال ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی بدامنی پھیلانے اور جھوٹے سوالات کھڑے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔





