Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Election

الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ تقریباً 2,407 مرکزی مسلح پولیس فورسز کی کمپنیاں، جن میں 2.4 لاکھ سے زائد اہلکار شامل ہیں، تعینات کیے گئے ہیں۔ 7,384 پولنگ مراکز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور فوری ردعمل ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ٹریبونل ووٹنگ سے دو دن پہلے تک زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ کرے گا اور منظور شدہ درخواست دہندگان کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ تاہم صرف درخواست دینا کافی نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ دستاویزات کی مکمل جانچ کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ انتخابات کے بعد قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں بی جے پی کارکنان پر ہونے والے حملوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق جن افراد نے پارٹی کارکنوں کو نقصان پہنچایا یا ان کے قتل میں ملوث رہے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

سینئر ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے ایس آئی آر کے پورے عمل کی قانونی اورآئینی حیثیت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے مقررہ اصول وضوابط اور شفافیت کے تقاضوں پرمکمل عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس سے قبل 14 مارچ کو مغربی بنگال کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے کولکاتا کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ یہ ریلی بی جے پی کی 'پریورتن یاترا' مہم کا اختتام تھی۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم  مودی نے تقریباً 18,680 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا،

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ریاست کی عوام ’ماں-مٹی-مانوش‘ کے اصولوں پر مبنی حکومت کو ہی منتخب کرنا چاہتی ہے، جو عوام کے مفادات کے لیے کام کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایسی حکومت دینا چاہتی ہے جو عوام سے دور، کارپوریٹ مفادات کے قریب اور جمہوری اقدار سے کٹی ہوئی ہو۔

سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ بی جے پی عام طور پر اجتماعی قیادت کے ساتھ انتخابات لڑتی ہے، لیکن امت شاہ جیسے بڑے رہنما کا کسی ایک امیدوار کی نامزدگی میں ذاتی طور پر شرکت کرنا غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے۔

کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری سے ہلچل مچ گئی۔ جانیے کون ہے بِسو جیت پوڈار عرف ’سونا پپّو‘، جس پر فلیٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے کانگریس پارٹی نے ’سولو‘ حکمتِ عملی اختیار کر لی ہے۔ اتحاد کی سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی نے تمام 294 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فروری کو جاری کی گئی حتمی ووٹر لسٹ میں تقریباً 60 لاکھ مشتبہ نام پہلے ہی ہٹا دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے بعد اب مرحلہ وار ضمنی فہرستیں جاری کی جا رہی ہیں۔