Bharat Express DD Free Dish

violence in manipur

منی پور سے حاصل ہوئیں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار علاقے میں تعینات تھے کہ اسی دوران فائرنگ ہوئی، جس میں ایک CRPF جوان کو گولی لگ گئی۔ زخمی جوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گھر کے اندر دو کمسن بچوں کا درد ناک قتل، مظاہروں کے دوران شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں نہایت افسوسناک ہیں۔ اس سے انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کوئی بھی ہو اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

انڈیا اتحادکے وفد نے ان متاثرہ خواتین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، جنہیں 4 مئی کو ہجوم کے ہاتھوں برہنہ  کیا گیااور مارا پیٹا گیا تھا۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کی والدہ نے وفد سے درخواست کی کہ وہ اس کے شوہر اور بیٹے کی لاشیں حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں جنہیں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ ابھی تک بیٹی کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں۔ خاتون نے کہا، 'مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میری بیٹی اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ کبھی کبھی امید ہوتی ہے کہ میری بیٹی واپس آئے گی، کیونکہ میں نے اسے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا