Bharat Express DD Free Dish

Vaibhav Suryavanshi

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جمعہ کو پٹنہ ہوائی اڈے پر چودہ سالہ کرکٹر ویبھو سوریاونشی اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔

ویبھوسوریا ونشی کی محنت رنگ لائی۔ 12 سال کی عمر میں، انہوں نے بہار کی انڈر 19 ٹیم کے لیے ونو مانکڈ ٹرافی کھیلی اور 2024 میں رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کرنے والے چوتھے، سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔

14 سالہ ویبھَو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی شاندار اننگز سے متاثر ہوکر جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ان کی بھرپور تعریف کی۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف تاریخی سنچری لگانے پر ویبھو سنچری کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ پورے بہارمیں خوشی کا ماحول ہے اور جشن منایا جا رہا ہے۔

آئی پی ایل 2025 کے 47ویں میچ میں راجستھان رائلس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف 8 وکٹ سے جیت درج کی۔ اس میچ میں 14 سال کے ویبھو سوریہ ونشی نے ایک میچ جتانے والی اننگ کھیلی، جس کے سبب راجستھان رائلس نے 200 سے زیادہ رنوں کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔

سنجو سیمسن اس سیزن میں راجستھان رائلز کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے سات اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 224 رنز بنائے ہیں۔ ان سے آگے صرف یشسوی جیسوال ہیں جنہوں نے آٹھ اننگز میں 307 رنز بنائے ہیں۔ ریان پراگ 210 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ یہ وہ تین کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سیزن میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

سابق ہندوستانی کھلاڑی اجے جڈیجہ نے کھیل کے تئیں ویبھو کی سمجھ اور سوچ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’ویبھو نے ان 20 گیندوں میں سب کچھ دکھایا۔ پہلی گیند پر بے خوفی، پھر آہستہ آہستہ اننگز کو سنبھالنا۔ 14 سال کی عمر میں اتنے بڑے اسٹیج پر کھیلنا بہت بڑی بات ہے، اور اس پر 30 سے ​​زیادہ رنز بنانا حیرت انگیز ہے۔