Uttarakhand Foundation Day: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر عوام کو دی مبارکباد
ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے پر صدر جمہوریہ کا زور۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی قدرتی حسن، مالامال روحانی وراثت اور متحرک لوک ثقافت سے مزین اتراکھنڈ ہمارے ملک کا ثقافتی دل بھی ہے۔





