Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh News

غازی پور لٹریچر فیسٹیول 2025 جو ادب اور ثقافت کے ورثے کے لیے وقف ہے کا افتتاح بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اپیندر رائے نے بڑی شان و شوکت کے ساتھ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کی جدید ریل خدمات میں ایک اور سنگ میل کے طور پر چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان ٹرینیں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ”وندے بھارت ایکسپریس کنیکٹیوٹی، سہولت اور مسافروں کے آرام کو نئی بلندی پر لے جائے گی“۔

اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی لیڈر نے وزیرِ مملکت برائے توانائی سویمندر تومر کے نام کا استعمال کرتے ہوئے ایک تاجر پر سرعام تشدد کیا اور اسے پولیس کے سامنے سڑک پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

شکایت میں رام پال راوت نے کہا کہ "کل شام، میں لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں شیتلا ماتا مندر میں پانی پی رہا تھا، تبھی سوامی کانت نے مجھ پر پیشاب کرنے کا الزام لگایا۔ میں نے کہا کہ میں نے پیشاب نہیں کیا ہے اور وہاں پانی گر گیا ہے"۔

ڈی جی پی نے واضح کیا کہ بڑے DJ صرف شہر کے بائی پاس پر لگیں گے، انہیں شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشتہ سال کانوڑیوں کی تعداد 4 کروڑ تھی، اس سال مزید اضافے کا امکان ہے۔ ریلوے سے سفر کرنے والے کانوڑیوں کو لے کر بھی بات چیت ہوئی ہے، اور سختی سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص ٹرین کی چھت پر سفر نہ کرے۔

وزیر اعظم مودی گھٹم پور میں 660 میگاواٹ کے تین یونٹ اور پنکی میں ایک تھرمل پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ اتر پردیش اور پڑوسی ریاستوں کو مستحکم اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مادر ہند کے پاس بہادر سپاہیوں کی فوج نہ ہوتی تو ملک کے لوگ کیسے محفوظ رہتے، آج پاکستان دنیا کے سامنے اپنی جان بچانے کی التجا کر رہا ہے۔

شمالی ہندوستان سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کی لہر میں شدت محسوس ہورہی ہے۔ اس شدید سردی نے معمولات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے

وزیر اعلیٰ یوگی نے کاس گنج میں ہونے والے اس درد ناک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی پہلی ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر یہ تحفہ دیا۔ انہوں نے ہر ہفتہ کو ہیریٹیج مارگ پر خواتین کو مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔