Bharat Express DD Free Dish

Cars collide on Purvanchal Expressway: پروانچل ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد کی زندہ جل جانے سے موت

پروانچل ایکسپریس وے پر کلو میٹر 55.600 پر ویگن آر رکی ہوئی تھی اور گاڑی میں بیٹھے لوگ پانی پی رہے تھے کہ اچانک اعظم گڑھ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار کار سیدھی آ کر ویگن آر سے ٹکرا گئی۔ تیز دھماکے جیسی آواز سن کر جب لوگ موقع پر پہنچے تو گاڑی مکمل طور پر آگ میں لپٹی ہوئی تھی۔

اتر پردیش کے پروانچل ایکسپریس وے پر بارہ بنکی میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ ضلع کے حیدرگڑھ تھانہ علاقے کے ڈیہ گاؤں کے قریب تیز رفتار بریزا کار نے سڑک کنارے کھڑی ویگن آر کار کو زوردارٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے ساتھ ہی آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس خوفناک حادثے میں 5 لوگوں کی زندہ جل  جانے سے موت  ہوگئی ۔ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد 20 میٹر دور تک جا گرے۔ حادثے میں ویگن آر میں سوار پولیس سِپاہی کا پورا خاندان تباہ ہو گیا۔ اس کی بیوی، تین بیٹیاں اور بیٹا سب موقع پر ہی جل کر ہلاک ہو گئے۔ لاشیں ایکسپریس وے پر بکھری پڑی تھیں۔

ویگن آر کے دروازے لاک

اطلاعات کے مطابق ویگن آر کے دروازے لاک ہونے کی وجہ سے اندر پھنسے افراد باہر نہیں نکل سکے۔ گاڑی میں آگ لگتے ہی لوگ چیختے ہوئے مدد کی فریاد کرتے رہے، مگر شعلے اتنے شدید ہو چکے تھے کہ کوئی قریب نہیں جا سکا۔ مرنے والا خاندان اعظم گڑھ میں تعینات یوپی پولیس کے سپاہی کا تھا۔ کار میں سپاہی کی بیوی، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوار تھے،سبھی کی جل کر موت ہوگئی ۔

انتظامیہ کی تصدیق

بارہ بنکی کے اے سی ایم او لو گپتا نے بتایا کہ حادثے میں جھلس کر مرنے والے پانچوں افراد کی لاشیں سی ایچ سی حیدرگڑھ لائی گئی تھیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد دہلی کے ایک ہی خاندان کے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ششانک ترپاٹھی نے بھی پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سپاہی کا پورا خاندان ختم

پولیس سپرنٹنڈنٹ وجیورگیہ نے بتایا کہ مرنے والوں میں سپاہی جاوید اشرف کی 49 سالہ بیوی گلستاں پروین عرف چاندنی، 22 سالہ بیٹی ثمرین ، 10 سالہ علما، 8 سالہ اسامہ اور 10 سالہ بیٹا زیان  شامل ہیں۔ گاڑی جاوید کے سالے 30 سالہ ذیشان (ساکن مئو، خانپور گھوسی) چلا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پروانچل ایکسپریس وے پر کلو میٹر 55.600 پر ویگن آر رکی ہوئی تھی اور گاڑی میں بیٹھے لوگ پانی پی رہے تھے کہ اچانک اعظم گڑھ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار کار سیدھی آ کر ویگن آر سے ٹکرا گئی۔ تیز دھماکے جیسی آواز سن کر جب لوگ موقع پر پہنچے تو گاڑی مکمل طور پر آگ میں لپٹی ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read