Bharat Express DD Free Dish

US-Iran Peace Deal

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی پاورفل فضائیہ (ایئرفورس) نے اب تک کی سب سے بڑی ناکہ بندی لگائی اور دو ماہ تک ایک بھی جہاز ناکہ بندی کو پارنہیں کرسکا۔ پھر ہم شاید ایک معاہدے کے قریب پہنچے، اس لئے ہم نے ناکہ بندی میں نرمی دی۔ مجھے نہیں معلوم، لیکن شاید ہم ایک معاہدے (ڈیل) پر پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

دوحہ میں امریکہ-ایران معاہدے سے متعلق مذاکرات طے ہے۔ اس سے پہلے قطرنے اورخود ایران نے واضح کر دیا ہے کہ تہران اورواشنگٹن کے درمیان ملاقات نہیں ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ امریکی حکام سے کسی بھی سطح پرملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ٹرمپ کی مسلسل دھمکیوں نے ایران کے ساتھ عرب امن مفاہمت نامہ کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز اور جوہری معائنے کے بارے میں امریکی دعووں کو مسترد کر دیا ہے، جس سے بداعتمادی مزید گہری ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کے ہتھکنڈے امن کے عمل کو پٹری سے اتار کرجنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اورامن کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ایران کوئی ٹول نہیں وصول کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ایران ڈیل پوری نہیں کرپاتا تو اس اہم شاہراہ پرامریکہ ٹول لگا سکتا ہے۔

 اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی لبنان میں پھر تشدد کی بات سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی ہوائی اورڈرون حملوں میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرہے۔ کئی گھرتباہ ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے بفرزون سے فوج نہیں ہٹائی ہے، جس سے جنگ بندی پرسوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

بھارت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تھا۔ تقریباً 14 ماہ بعد پاکستان نے اب دھمکیوں کا سہارا لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اسے برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے تمام حربے ناکام ہوگئے تواب وہ اپنے پرانے اوربوسیدہ ہتھکنڈوں کی طرف لوٹ آیا ہے۔ اس نے بھارت کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراس نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسلام آباد جوابی کارروائی کے لیے تیارہے۔

 40 دنوں کی جنگ اورزبردست نقصان کے بعد جی-7 میں امریکہ-ایران کے درمیان معاہدہ ہوا۔ ٹرمپ نے اسے بڑی جیت بتایا، لیکن معاہدے کی شرائط سے لگتا ہے کہ انہوں نے ایران میں اقتدار تبدیلی، یورینیم، میزائل پروگرام اور اقتصادی پابندیوں پر سرینڈرکیا۔ ایران کو 300 ارب ڈالر اور تیل کی برآمد کی چھوٹ ملی۔ یہ معاہدہ ٹرمپ کی 'زیادہ پریشر' پالیسی کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

امریکہ-اسرائیل کی ایران سے کئی ماہ سے چل رہی جنگ کے کئی مقاصد تھے، لیکن سب سے اہم تھا کہ اسلامی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور تہران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا جائے، لیکن اب اس سے متعلق بھی کئی اہم سوالات اٹھ رہے ہیں۔

لبنان کی سرکاری میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم چارلوگوں کی موت ہوئی۔ حملہ اس وقت ہوا، جب امریکہ اورایران کے درمیان معاہدہ پراتفاق رائے ہوا اوراعلان کیا گیا تھا۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں نے امریکہ-ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری انہدامی کارروائیوں، راجیہ سبھا انتخابات کی شفافیت اور مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی۔