Historic Dialogue Between Delhi BJP And Urdu Media : دہلی بی جے پی اور اردو میڈیا کے درمیان تاریخی مکالمہ، عوامی مفادات پر خوشگوار تبادلۂ خیال
بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا اور تنظیم کے جنرل سیکرٹری پون رانا نے اردو صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی کوششوں سے ہوئی اس میٹنگ میں شہر کے مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس سے مستقبل میں زیادہ تال میل کی امید بڑھ گئی ہے۔
اولین نسیم عارفی ’اردو میڈیا ایوارڈز‘ جیتنے والوں کا اعلان، یہاں جانئے ایوارڈ سے متعلق تمام تفصیلات
سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے بانی منیجنگ ٹرسٹی پروفیسرسید بشارت علی کے مطابق ایوارڈ جیتنے والے صحافیوں کوفی کس 15 ہزارروپے نقد انعام اور ایک توصیفی سند پیش کی جائے گی، جبکہ خصوصی ایوارڈ (لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ) اعزازی ہوگا۔
ڈیجیٹل عہد میں سوشل میڈیا کا استعمال بقدر ضرورت ہی کرنا چاہئے، اردواکادمی، دہلی کے زیراہتمام منعقدہ سیمینارمیں دوسرے دن سینئرصحافی شاہد لطیف کا بڑا مشورہ
پروفیسرخالد اشرف نے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ درست ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مگر اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔ مشینیں انسان ایجاد کرتا ہے نہ کہ مشینوں نے انسان ایجاد کیے ہیں، یہ معاملہ واقعی تشویش ناک اور قابل تاسف ہے کہ انسان اس کے چنگل میں پھنس جائے۔
ملت ٹائمزکے 9ویں یوم تاسیس پروگرام میں ملک کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، ”ڈیموکریسی میں میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر تبادلہ خیال
میڈیا ہاؤس ملت ٹائمزنے پریس کلب آف انڈیا میں اپنے 9ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ملک کے سرکردہ اورناموردانشوران، سیاست داں اورصحافیوں نے شرکت کی اور”ڈیموکریسی میں میڈیا کا کردار“ پراپنے خیا لات کا اظہارکیا۔
Hindi Media is killing Urdu every Day? اردو کا ہر روز قتل کرتی ہے ہندی میڈیا: سینئر صحافی بشریٰ خانم نے لگایا بڑا الزام
بشریٰ خانم نے ظفرسریش والا کے بیان پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگروزیراعظم مودی کو اردوزبان سے محبت ہے تو پھراردونام والے شہروں اوراسٹیشن کے نام کیوں بدلے جا رہے ہیں۔
Increasing impact of Urdu Media: اردو میڈیا کی قارئین میں بڑھ رہی ہے مقبولیت-سروے رپورٹ
قومی سطح پر اردو پریس کی طاقت ایک ایسی چیز ہے جس کا کافی حد تک استعمال نہیں کیا گیا لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے حکومت اور قوم کے لیے دور رس مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





