Bharat Express DD Free Dish

Urdu Drama Festival

اردواکادمی، دہلی کے زیرِاہتمام جاری ’’اردوڈراما فیسٹول‘‘ کے تیسرے دن منٹوکی یہی فنی و فکری خوبیاں ناظرین کے دل ودماغ پراثراندازرہیں۔ آج شام شری رام سینٹرمیں اداکارتھیٹرسوسائٹی کے زیرِاہتمام منٹوکے معروف افسانے’’جیب کترا‘‘ کواسٹیج پر پیش کیا گیا، جس کی ہدایت کاری معروف تھیٹرفنکارہمت سنگھ نیگی نے کی۔ ڈرامے کی  پیشکش سے قبل ناظمِ محفل مالک اشتر نے منٹوکے فکروفن اورتھیٹرکے حوالے سے مختصرگفتگوکی، جس کے بعد کہانی کی پیشکش نے ناظرین کوگہرے تاثرات میں ڈبودیا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید عالم کے پیش کیا گیا، جس میں سر سید احمد خاں کا کردارتحسین منور نے بڑی خوبی سے نبھایا۔