Bharat Express DD Free Dish

upsc civil services result

یو پی ایس سی کے سول سروس امتحان 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ناکام امیدواروں کا حوصلہ بڑھایا۔

نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں وویک وہار کی رہائشی وردہ خان نے دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج سے کامرس (آنرز) میں گریجویشن مکمل کیا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے والد کا نو سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔

گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں اس بار مسلم امیدواروں کے نتائج کافی بہتر نظر آرہے ہیں چونکہ ابتدائی طور پر جو اندازہ لگایا جارہا ہے اس کے مطابق قریب 55 مسلم امیدوار اس میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہیں جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، زکواۃ فاونڈیشن اور جامعہ ہمدرد کے امیدواروں کی تعداد زیادہ معلوم پڑ رہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ UPSC ہر سال سول سروسز امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز، انڈین پولیس سروسز، انڈین فارن سروسز وغیرہ کے عہدوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان 3 مرحلوں میں لیا جاتا ہے جس میں پری امتحان، مینس امتحان اور انٹرویو شامل ہیں۔

سب سے مشکل مقابلہ جاتی امتحانات میں سے ایک یونین پبلک سروس کمیشن یعنی یوپی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے کی شرح عام طور پر 0.01 فیصدی سے 0.2 فیصدی تک ہوتی ہے۔ سال 2022 کے امتحانات میں سے صرف 933 امیدوار یعنی 0.08 فیصد کامیاب ہوئے۔