Unnao Rape Case: اناؤ ریپ کیس: سپریم کورٹ نے کلدیپ سینگر کی ضمانت کی منسوخ، ہائی کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے اناؤ ریپ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا معطل کرنے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر نئے سرے سے سماعت کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر فیصلہ سنائے۔
Delhi High Court On Unnao Rape Case: اناوآبروریزی متاثرہ کے والد کے قتل معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کو جھٹکا، عدالت نے لیا یہ بڑا فیصلہ
دہلی ہائی کورٹ نے اناو آبروریزی متاثرہ کے والد کی حراست میں موت کے معاملے میں سزا کاٹ رہے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگرکی سزا معافی عرضی خارج کردی ہے۔
Unnao rape case: اناؤ ریپ کیس معاملے میں سپریم کورٹ نے کلدیپ سینگر کی عمر قید معطل کرنے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی روک
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بنچ نے کلدیپ سینگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر سی بی آئی کی عرضی پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس رہنما اور خواتین کارکن ممتاز پٹیل نے کہا: ’’اب ہمیں امید ہے کہ اناؤ کی متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ کلدیپ سینگر کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ ایک نیا قانون آنا چاہیے جس میں ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔‘‘
Congress workers protest outside SC: اناؤ ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس کارکنوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
دہلی ہائی کورٹ نے 23 دسمبر کو سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کی عمر قید کی سزا کو اپیل کے التوا میں معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔ کلدیپ سنگر کو دسمبر 2019 میں اناؤ ریپ کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
Unnao Rape Case: اناؤ عصمت دری معاملہ: سینگر کی سزا معطل کرنے کا حکم قانون کے خلاف، سی بی آئی کی سپریم کورٹ میں دلیل
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے یہ عرضی متاثرہ کی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کے چند دن بعد دائر کی تھی۔
Kuldeep Singh Sengar’s bail: اُناؤعصمت دری معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت کیخلاف احتجاج، متاثرہ کے اہل خانہ کا دہلی ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ
دہلی ہائی کورٹ نے اناؤ عصمت دری کیس میں سابق بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت (سزا معطلی) دی ہے۔ سینگر کو دہلی کی سی بی آئی عدالت نے نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ کلدیپ سنگھ سینگر دہلی میں ہی مقیم رہے گا اور اس علاقے کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں داخل نہیں ہوگا جہاں متاثرہ رہتی ہے۔
Unnao Rape Case: اُنّاؤ ریپ کیس میں ملزم کلدیپ سنگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت، سی بی آئی سپریم کورٹ جائے گی
دہلی ہائی کورٹ نے اُنّاؤ ریپ کیس میں کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ سی بی آئی نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Unnao Rape Case: سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت، عمرقیدکی سزا پرلگائی روک
دہلی ہائی کورٹ نے 2017 کے اناؤ آبروریزی کیس میں سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا پر روک لگا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سینگر کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔ نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر سینگر کو کچھ شرائط کے ساتھ راحت دی ہے۔
Kuldeep Singh Sengar Interim Bail: دہلی ہائی کورٹ نے اناؤ عصمت دری کیس کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو طبی بنیادوں پر 2دی ہفتوں کی عبوری ضمانت
دہلی ہائی کورٹ نے اناؤ عصمت دری معاملے میں بی جے پی سے نکالے گئے ایم ایل اے اور ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو راحت دی ہے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر سینگر کو 2 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دی ہے۔





