Bharat Express DD Free Dish

Union HM Amit Shah

آپریشن ٹرائیڈنٹ کے تحت آسام، میزورم اور منی پور میں 38 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس کارروائی میں 18 ملزمین کی گرفتاری، 1,424 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور 17.82 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر عام آدمی پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نشے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے یا انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شاہ نے سوال کیا کہ جب بندرگاہوں پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی جا رہی ہیں تو پھر یہ پنجاب کے نوجوانوں تک کیسے پہنچ رہی ہیں؟

قومی بحری دن 2026: وزیرِ داخلہ امت شاہ نے سمندر کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جانیے کیوں 5 اپریل کا دن بھارتی بحری جہاز رانی کی تاریخ کے لیے باعثِ فخر ہے اور کیا ہے ملک کی ’بلیو اکانومی‘ کی حقیقت۔

امت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ نکسل واد اب خاتمے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے 20 اگست 2019، 24 اگست 2024 اور 31 مارچ 2026 کی اہم تاریخوں کے ذریعے پوری حکمتِ عملی کی وضاحت کی۔

امریکہ اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیرِاعظم نریندر مودی اور پورے ملک کو مبارکباد دی ہے۔

آسام کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گمچھا تنازع سے متعلق ایک بار پھر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ اس موقع پر شاہ نے کہا کہ راشٹر پتی بھون میں منعقد ایک پروگرام میں سبھی نے آسامی گمچھا پہنا تھا، سوائے ایک شخص کے، اور وہ شخص راہل گاندھی تھے ،پڑھیں پوری خبر ۔

ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان رہ چکے حاجی مستان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی حسین مستان مرزا اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فریاد لے کر دہلی پہنچ گئی ہیں۔ حسین مرزا نے پی ایم او، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرا کے اپنی آپ بیتی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔