Bharat Express DD Free Dish

Union Budget 2026-27

مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں مسلسل نویں بار اپنا بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں زرعی شعبے کے لیے کچھ بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔

موجودہ قوانین کے تحت موٹر ایکسیڈنٹ کلیم ٹریبونل (ایم اے سی ٹی) کی جانب سے دیے گئے سود کو ٹیکس کے دائرے میں آنے والی آمدنی تصور کیا جاتا تھا۔ اکثر معاوضہ ملنے میں تاخیر ہو جاتی تھی، جس کے نتیجے میں سود کی رقم کافی بڑھ جاتی تھی اور متاثرین یا ان کے اہلِ خانہ کو اس پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔

حکومت نے شہروں کو ان کی معاشی صلاحیت کی بنیاد پر ’سٹی اکنامک ریجن‘ کے طور پر شناخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ شناخت سیاحت، مینوفیکچرنگ، خدمات اور لاجسٹکس جیسے شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

بجٹ میں لیتھیئم، کوبالٹ اور نکل جیسے اہم معدنیات کے درآمدی محصول میں کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس سے بیٹری بنانے کی لاگت میں کمی آئے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بیٹری کی پیداوار کی لاگت میں تقریباً 15 سے 20 فیصد کمی ہوگی

10 ہزار کروڑ روپے کنٹینر مینوفیکچرنگ کے لیے مختص کیے جائیں گے، 22 نئے واٹر ویز اور 3 مخصوص کوریڈور بنائے جائیں گے۔ پانچ علاقائی میڈیکل ہب قائم کیے جائیں گے اور بزرگ شہریوں کے لیے مضبوط صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

مرکزی وزیرخزانہ نرملا  سیتارمن نے ملک کا بجٹ پیش کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے کیا خاص ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ آپ کے ملک کی ہوا ہی ٹھیک نہیں ہے۔

ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بجٹ کی شروعات کب اور کیوں ہوئی؟ انگریزوں کے دور سے لے کر آج کے ڈیجیٹل بجٹ تک، بھارت کے بجٹ نے اقتدار، پالیسی اور عام آدمی کی زندگی پر کس طرح اثر ڈالا ہے۔

جب وزیر خزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا 9واں بجٹ پیش کرنے پہنچیں، تو اعداد و شمار کے بجائے زیادہ بحث ان کی ساڑی پر ہوئی۔ معروف ’کانجیورم‘ ساڑی پہننا، جو لال بہی کھاتوں کے ساتھ مشہور ہے، محض اتفاق نہیں بلکہ ایک گہرا سیاسی داؤ ںسمجھا جا رہا ہے۔

بھارت کے بجٹ 2026-27 سے قبل دنیا کی بڑی معیشتوں کے بجٹ ماڈلز پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ امریکہ سے لے کر چین تک، ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق بجٹ کی ترجیحات طے کرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان ممالک کے بجٹ میں کیا خاص باتیں شامل ہوتی ہیں؟