Bharat Express DD Free Dish

U19 World Cup

سوریہ ونشی نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جو انڈر-19 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں سے ایک ہے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت بھارت نے چھٹی بار ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔

انڈیا انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویبھو سوریاونشی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری یوتھ ون ڈے میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے طوفانی سنچری جڑ دی۔ ویبھو نے صرف 64 گیندوں میں 127 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کنگارو نے بھارتی ٹیم کا ایک سال کے اندر تیسری بار ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ گزشتہ سال جون میں آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

سومیا پانڈے نے اپنا جادو دکھایا اور 10 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے دو اوور میڈن بھی کروائے ۔ بھارت کی جانب سے سومیا پانڈے نے 4، راج لمبانی اور مشیر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نمن تیواری اور ارشین کلکرنی کو ایک ایک کامیابی ملی۔