Raja Raghuvanshi Murder Case: سونم رگھونشی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت! ضمانت پرنہیں لگائی روک، کہا- ’’جرم کتنا بھی سنگین کیوں نہ ہو…‘‘
راجا رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت پرسپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔
Amit shah On Controversial Statements: میں آج کوئی متنازعہ بیان نہیں دوں گا… وزیر داخلہ امت شاہ نے تشار مہتا کی کتاب کے اجراء کے موقع پر ایسا کیوں کہا؟
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ان کے بیانات کو صرف ایک دوست کی رائے کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ انہیں حکومت اور عدلیہ کے تعلقات کے تناظر میں بھی سمجھا جائے گا۔ اسی لیے وہ اس پروگرام کو کسی سیاسی یا قانونی تنازعہ کا مرکز نہیں بنانا چاہتے۔ ان کے اس تبصرے پر تقریب میں موجود لوگوں نے مسکراتے ہوئے تالیاں بجائیں۔
India’s Peaceful Democratic Evolution: وزیرداخلہ امت شاہ نے تشار مہتا کی دو کتابوں کی رسمِ اجرا میں بھارت کی جمہوری روایت کو سراہا
تقریب کے دوران امت شاہ نے تشار مہتا کی ’’جستجو کرنے والی ذہنیت‘‘ کی تعریف کی اور قانون و ٹیکنالوجی کے باہمی تعلق پر ان کی دور اندیشی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کتابوں میں عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا ہونے والے امکانات، خطرات اور چیلنجز پر گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
CJI Gavai raises concerns over excessive judicial activism: سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس گوئی نے کہا-سرگرمی کو دہشت گردی نہیں بننا چاہیے
صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ سے یہ وضاحت چاہی ہے کہ آیا صدر یا گورنر کو کسی بل کی منظوری کے لیے وقت کا پابند کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
Waqf Amendment Act 2025: وقف قانون پرسپریم کورٹ میں بحث جاری، مسلم فریق کی دلیل پرسالسٹرجنرل تشارمہتا نے کردیا یہ بڑا دعویٰ
سالسٹرجنرل تشارمہتا نے کہا کہ 1923 سے 1995 کے وقف قانون تک یہ انتظام تھا کہ صرف مسلمان ہی وقف کرسکتے ہیں۔ 2013 میں الیکشن سے قبل ایک قانون بنایا گیا تھا کہ کوئی بھی وقف کر سکتا ہے۔
Manipur Violence: منی پور کے وزیر اعلیٰ کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں تشدد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کا دعویٰ، سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے منی پور حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ عرضی گزار کو پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو اس خصوصی عرضی پر سماعت کرنی چاہئے۔
SC issues a notice to the Central Government: آیوشمان بھارت یوجنا میں آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی کو شامل کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستوں حکومتوں کو جاری کیا نوٹس
پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ایک خاندان کو 5 لاکھ روپے کی صحت کی سہولیات مل سکتی ہیں۔ اس کا مقصد ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ غریب اور کمزور خاندانوں کو فائدہ پہنچانا ہے جن میں متوسط اور نچلے طبقے دونوں شامل ہیں۔
How CJI DY Chandrachud responded on Gogoi’s comment: سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کےتبصرے پر موجودہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کا بڑا بیان
ریٹائرڈ ججوں کی رائے حکم کے پابند نہیں ہے۔ اگر آپ کسی ساتھی کا حوالہ دیتے ہیں، تو آپ کو موجودہ جج ساتھی کا حوالہ دینا ہوگا۔ ایک بار جب وہ جج کی کرسی سے سبکدوش ہوجاتے ہیں ،تب ان کی ذاتی رائے ہوتی ہے، اور سابق ججز کی ذاتی رائے یا تبصرہ کسی حکم کے پابند نہیں ہوتا۔





