Bharat Express DD Free Dish

Tianjin SCO summit

شی جن پنگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے۔ اس کی رسائی اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے اور رکن ممالک کے درمیان اتحاد مضبوط ہوا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات 2024 کے قازان میں ہونے والے BRICS اجلاس کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ نے 50 منٹ تک بات چیت کی۔ دو طرفہ بات چیت میں کیلاش مانسروور یاترا، سرحدی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ایس سی او سربراہی اجلاس کا باضابطہ آغاز یکم ستمبر کی صبح سے ہوگا، تاہم اس سے قبل وزیرِاعظم مودی نے کئی دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں چینی صدر شی جن پنگ سے گفتگو نمایاں رہی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اجلاس 31 اگست سے 1 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں SCO کے تمام رکن ممالک کے سربراہان سمیت 20 سے زائد دیگر ممالک کے لیڈران اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر چین کے تین روزہ دورے پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جو گلوان جھڑپ کے بعد پہلا باضابطہ دورہ ہوگا، اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا امکان ہے۔