Bharat Express

The Sabarmati Report

2002 کے گودھرا ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر مبنی اس فلم نے سیاسی حلقوں اور فلم کے شائقین دونوں کے درمیان گفتگو کو جنم دیا ہے۔ میسی کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، خود وزیر اعظم مودی نے بھی اس کی تعریف کی۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کا الزام ہے کہ لیفٹ کے طلبا ہمیشہ اے بی وی پی کے پروگراموں میں رخنہ اندازی کرتے ہیں اورآج بھی لیفٹ کے طلبا کی طرف سے پتھربازی ہوئی ہے۔

دھیرج سرنا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی سابرمتی رپورٹ‘ میں وکرانت میسی، ریدھی ڈوگرا اور راشی کھنہ اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کو شوبھا کپور، ایکتا آر کپور، امول وی موہن، اور انشول موہن نے بالاجی موشن پکچرز اور وکیر فلمز پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی وکرانت میسی کی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے اس فلم کی تعریف کی ہے۔ ادھر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے آلوک بھٹ نامی صارف کی ایکس پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔ گودھرا واقعہ پر بنی فلم دی سابرمتی رپورٹ کے ٹریلر کو بھی اس پوسٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔