Test series against Sri Lanka: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل، انجری کی بدولت جسپریت بمراہ باہر
بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
Pakistan’s T-20 Captaincy: ٹیسٹ کے بعد بابراعظم کو مل سکتی ہے پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت، ایک بار پھر بن سکتے ہیں تینوں فارمیٹس کے کپتان
بابراعظم کو وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے سب سے قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا تجربہ، قائدانہ صلاحیت اور کپتانی کے تقاضوں سے واقفیت وہ اہم عوامل ہیں جن کی بنیاد پر بورڈ ایک مرتبہ پھر انہیں مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپنے پر غور کررہا ہے۔
LA Olympic Games: لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ-چھ ٹیمیں ہوں گی شریک، 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مردوں اور خواتین کے ٹی-20 کرکٹ مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن نظام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت مردوں اور خواتین کے دونوں مقابلوں میں چھ-چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 15 کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے۔ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔





