Bharat Express DD Free Dish

Tarun Tejpal

 تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ حالانکہ انہیں راحت نہیں ملی۔ انہوں نے سرینڈر سے چھوٹ مانگی تھی۔ ہائی کورٹ نے انہیں سرینڈر کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا تھا۔ اس کے بعد تیج پال نے سپریم کورٹ سے سرینڈر کرنے سے رعایت دینے کی درخواست کی تھی۔

بامبے ہائی کورٹ نے نیوزمیگزین تہلکہ کے سابق ایڈیٹرترون تیج پال کو2013 میں ایک جونیئر ساتھی کے ساتھ آبروریزی کا مجرم قراردیا۔ عدالت نے انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گوا پولیس کی جانچ افسر سنیتا ساونت نے کہا کہ انہیں 10 سال کی قید کی سزا اور 5 لاکھ روپئے کے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں سرینڈرکرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔