Bharat Express DD Free Dish

Tamil nadu News

تمل ناڈو میں سی پی آئی، سی پی ایم اور وی سی کے نے ٹی وی کے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی وجے کی پارٹی اکثریت کے اعدادوشمار تک پہنچ گئی ہے۔ وجے نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، لیکن ابھی انہوں نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے۔

اداکار وجے کے مداحوں کے درمیان یہ خبرپھیل گئی کہ وہ آج جمعرات کو نہرو انڈوراسٹیڈیم میں حلف لینے جا رہے ہیں، ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ بسوں یا دیگرسواریوں سے اسٹیڈیم پہنچ گئے، لیکن جب وہ وہاں پہنچے توانہیں دروازے بند ملے تو انہیں بڑی مایوسی ہوئی۔

بیان پر بڑھتے تنازعہ کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد وزیر اعظم کو دہشت گرد کہنا نہیں تھا بلکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ وزیر اعظم سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈروں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔

تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 6 زخمیوں کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔ مرنے والوں میں سے اب تک 19 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 16 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

تمل ناڈو کے ستھانکولم میں باپ اور بیٹے جے راج اور بینکس کی حراست میں ہونے والی موت کے معاملے میں مدورے کی عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ 9 پولیس اہلکاروں، جن میں انسپکٹر شری دھربھی شامل ہیں، کو دہری موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسے "ریئریسٹ آف ریئر" معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا کام کرے گا اورسماج کی رہنمائی کرے گا۔

مدورئی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ’’ترقی یافتہ بھارت کے لیے ترقی یافتہ تمل ناڈو‘‘ کا نعرہ دیا اور ریاست میں شمولیتی ترقی کے لیے مرکز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ 

وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں عوامی رابطہ مہم کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ثقافتی وراثت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی فلاحی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔

بوریکس، جسے سوڈیم بوریٹ، سوہاگا، وینکارم، سوڈیم ٹیٹرابوریٹ، یا بورک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے، ایک پاؤڈری سفید معدنیات ہے، جو کئی دہائیوں سے صفائی کی مصنوعات کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ عام طور پر گھریلو کلینر، ڈٹرجنٹ، کیڑوں پر قابو پانے اور دیگر چیزوں میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ پوچھ گچھ ستمبر میں تمل ناڈو کے ضلع کرور میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق تھی، جس میں 41 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اب تک سی بی آئی وجے کی پارٹی کے متعدد افراد اور تمل ناڈو پولیس کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اکتوبر 2025 میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے یہ تفتیش تمل ناڈو پولیس سے اپنے ہاتھ میں لی تھی۔

اس اقدام پر سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ ڈی ایم کے اتحادی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے، جبکہ بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے اسے وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیاہے۔