Bharat Express

Tahir Hussain

کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ موہن سنگھ بشٹ 1993 کے بعد سے 5 بار الیکشن جیت چکے ہیں۔

دہلی پولیس کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹرچیتن شرما نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتےہ وئے کہا کہ طاہر حسین جیل میں رہتے ہوئے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں، جہاں جیل سے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے۔

طاہر حسین نے کہا کہ اس وقت عدالت میں بحث صرف الزامات عائد کرنے پر ہو رہی ہے۔ اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اور ملزم کی درخواست پر، ہائی کورٹ نے فی الحال اس عدالت کو الزامات طے کرنے کے احکامات دینے سے روک دیا ہے۔