Bharat Express DD Free Dish

Syed Nasir Hussain

حال ہی میں کانگریس نے سی ڈبلیو سی کی فہرست جاری کی تھی، جس میں جنوب ہند سے راجیہ سبھا رکن سید ناصر حسین کو شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے پورے جنوب خاص طور پر کرناٹک میں والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن ناصر حسین کی شمولیت نے بہت سے لوگوں کو حیران نہیں کیا کیونکہ وہ کانگریس صدر کے دفتر میں اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر ہونے کے ساتھ راجیہ سبھا میں پارٹی وہپ کی ذمہ داری نبھانے کے علاوہ کانگریس صدر کھڑگے کے قریبی بھی رہے ہیں۔