Bharat Express DD Free Dish

SupremeCourt

عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں کوئی نیا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ محض الیکشن کمیشن آف انڈیاکے وکیل کی جانب سے دیے گئے بیان کو ریکارڈ پر لے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 13 اپریل کے سرکلر پر عمل درآمد کیا جائے گا،

چیف جسٹس گوئی نے 11ویں جسٹس وی آر کرشنا آئیر میموریل لاء لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس آئیر کا ماننا تھا کہ بنیادی حقوق اور رہنما اصول مخالف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں، اور وہ ایک ہی آئینی سکے کے دو رخ ہیں۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ نابالغ متاثرہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ عصمت دری نہیں بلکہ جنسی ہراسانی کا ہے۔ عدالت نے معاملہ سننے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کے دلائل کو مسترد کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے کسان فروری 2024 سے فصلوں کے ایم ایس پی کو لے کر احتجاج پر ہیں۔ ایسے میں سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہریانہ حکومت نے ہریانہ اور پنجاب کی شمبھو باڈر کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا تھا۔