Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court order

اے آئی ٹی سی کے نام اور ’پھول اور گھاس‘ انتخابی نشان پر دونوں دھڑوں کے درمیان جاری تنازع پر سپریم کورٹ کا اہم حکم، دونوں فریقوں کو 4 ہفتوں میں حلف نامے اور جوابی حلف نامے داخل کرنے ہوں گے، اس کے بعد کمیشن کو فیصلہ کے لیے 3 ماہ کا وقت ملے گا۔

عدالت نے دہلی، آسام، مغربی بنگال اور بہار میں طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم دہلی پولیس کو ان 2,873 افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے خلاف پہلے سے مجرمانہ مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کسی ریاست میں اسی احتجاج سے متعلق ایسی کوئی ایف آئی آر موجود ہے جس کی اطلاع عدالت کو ابھی نہیں دی گئی، تو اسے بھی منسوخ کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے اور ریاستیں اس کی مخالفت نہیں کریں گی۔

سپریم کورٹ نے رہائشی املاک کے ضوابط کے خلاف کمرشئیل استعمال کرنے کے معاملے پر سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

ترنمول کانگریس (TMC) کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ کچھ اہم شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔

ہلدوانی کے بن بھولپورہ علاقے میں ریلوے زمین پر مبینہ تجاوزات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ تک مالی امداد اور پی ایم اے وائی کے تحت درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا۔ 

جمعیۃ کے صدر مولانا محمود مدنی کی جانب سے دائر عرضی میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ’مِیا‘ آسام میں مسلمانوں کے لیے توہین آمیز اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کسی اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے ایسا بیان محض سیاسی بیان بازی یا آزادیٔ اظہار کے دائرے میں نہیں آ سکتا۔

درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا کر، سپریم کورٹ نے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کے اپنے پختہ ارادے کا اشارہ دیا ہے۔ اس کیس میں قانونی ٹیم کی قیادت سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اسلم احمد جمال (AOR) کررہے تھے، اور اس میں معروف وکیل اور قانونی کارکن رئیس احمد سمیت دیگر شامل تھے۔

جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوائے مالا باگچی پر مشتمل بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب ہریانہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محمودآباد کے خلاف ایک ایف آئی آر میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی گئی ہے اور دوسری ایف آئی آر میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے وہ ایف آئی آر منسوخ کر دی جس میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی تھی، جبکہ دوسری ایف آئی آر میں مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا۔

یہ سخت تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب اپوزیشن نے انتخابی کمیشن کی غیرجانبداری پر سنجیدہ سوال اٹھائے ہیں اور راہل گاندھی نے اپنی یاترا کے دوران اس معاملے کو بڑے پیمانے پر اجاگر کیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کمیشن پر عوام اور اپوزیشن دونوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

پانی پت کے بوعانہ لاکھو گاؤں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد موہت ملک 51 ووٹ سے جیت گئے، ضلعی انتظامیہ کو دو دن میں حلف برداری کرانے کا حکم