Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court Collegium

عدالت نے کہا کہ ٹریبونل ووٹنگ سے دو دن پہلے تک زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ کرے گا اور منظور شدہ درخواست دہندگان کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ تاہم صرف درخواست دینا کافی نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ دستاویزات کی مکمل جانچ کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کالجیم نے پیر کے روز گھر سے نقدی ملنے کے معاملے میں پھنسے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کو الہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع  کے مطابق کالجیم جسٹس شیکھر یادو کی طرف سے دی گئی وضاحت سے متفق یا مطمئن نظر  نہیں آئے۔ ایسے میں ان کی تقریر کے کچھ حصوں پر انہیں سرزنش کی گئی۔ اس دوران ان سے سوالات بھی کیے گئے۔اور عدالت کے اندر اور باہر اپنے طرز عمل کے بارے میں محتاط رہنے کو کہا۔

پیر (6 نومبر) کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کے کالجیم نے تین ججوں کے ناموں کی سفارش کی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سدھارتھ مردول کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کے دو دن بعد جسٹس مرلیدھرن کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔