Bharat Express DD Free Dish

SPAN Article

نئی دہلی کے امیریکن سینٹڑ میں واقع خلائی تجرباتی تعلیمی مرکز طلبہ کو سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی کی عملی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے جو امریکی جدّت اور مہارت کی بنیاد پر خلائی سائنس میں عالمی قیادت کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے۔

اس مضمون میں ناسا کے سائنسداں رَجت بندلیش بتا رہے ہیں کہ نائیسار کس طرح زمین کے مشاہدے میں بہتری لائے گا اور پیچیدہ  قدرتی  نظام کی  پیمائش کرے گا، جس سے امریکہ اور ہندوستان کے سائنسی تعاون کو مزید استحکام ملے گا۔

امریکی مقرر تھامس لوگراسو کے حالیہ دورۂ ہند سے اہم معدنیات کے موضوع پر بات چیت کے ذریعہ کامپیکٹ اورٹرسٹ کے اہداف میں پیش رفت ہوئی۔ اس دورے نے تحقیق، صنعت اور پالیسی کو باہم مربوط کر کے امریکہ اور ہندوستان  کے درمیان ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔

نیکسَس سے تربیت یافتہ اسٹارٹ اپ کمپنی ’ اسپیس فِلِک‘ دوبارہ استعمال کی جاسکنے والی سستی ٹیکنالوجی  تیار کرنے میں مصروف ہے جو  امریکہ۔ ہند اہداف سے مطابقت رکھتی ہے ۔ اس سے دونوں ملک ’ کومپیکٹ‘ اور ’ٹرسٹ ‘ کے ذریعہ خلائی تحقیق اور رسائی کو مستحکم کرسکیں گے ۔

امریکی مقرر ڈاکٹر جان میک مولن لیمیری  اس مضمون میں بتاتے ہیں کہ ان کی تحقیق کس طرح انتہائی موسمی و ماحولیاتی حالات میں خلا بازوں کو طویل مدتی خلائی پروازوں کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔

آئی وی ایل پی سے فیض یافتہ اور نیکسس کی سابق طالبہ سمردھی شور کی کمپنی، ایجیون، فضائی و خلائی شعبہ جات اور جوہری صنعتوں  کے لیے جدید مواد تیار کرتی ہے  جس سے امریکہ اور ہندوستان کے دفاعتی تعاون کو وسعت ملتی ہے۔

امریکہ کی ایرو انڈیا 2025 میں شرکت نے جدید خلائی اور دفاعی ٹیکنالوجیوں کو نمایاں کیا اور ہندوستان کے ساتھ دفاعی اور سلامتی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔

اِنڈس۔ایکس چیلنج کے دو فاتح ایئر بوٹِکس اور اے آئی کائیروس ، بحریہ کی آپسی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے زیرآب مواصلاتی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کی اختراعات امریکہ۔ہندوستان دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہند۔ بحر الکاہل خطے میں سلامتی کو مستحکم کرتی ہیں۔

ممکنہ مشترکہ پروجیکٹوں کے لیے امریکی بازار میں داخلے کے ابتدائی مرحلے کے طور پر آئی ٹو اے لانچ پیڈ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں  کو شہری اور دفاعی دونوں شعبوں میں دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجیاں تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

فلبرائٹ ۔نہرو اسکالر اورامریکی میرین کور کے سابق افسر چاندلر کومپٹن کواڈ میں ہندوستان  کے کردار کے متعلق یہ جاننے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں کہ لچکدار سپلائی چین ہند۔بحرالکاہل خطے میں سلامتی، علاقائی استحکام اور امریکی اسٹریٹجک مفادات کو کس طرح استحکام بخشتی ہے۔