PM Modi Meets Space Startups: ’خلاء میں فیول اسٹیشن سے میڈیسن تک‘، پی ایم مودی سے اسپیس اسٹارٹ اپس کی ملاقات، بھارت کو گلوبل ٹیلنٹ ہب بنانے کی تیاری
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے خلائی شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے 20 اسپیس اسٹارٹ اپس کے سی ای اوز اور بانیوں سے ملاقات کی۔ 21 اگست کو نئی دہلی میں ہوئی اس ملاقات میں نجی خلائی شعبے کی تیزی سے بڑھتی سرگرمیوں، نئی ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور بھارت کو عالمی خلائی صلاحیتوں کے مرکز کے طور پر تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
PM Modi Meets Skyroot Founders: وزیراعظم مودی نے اسکائی روٹ کے بانیوں سے کی ملاقات، وکرم-1 کی کامیابی کے بعد ہندوستان کے نجی خلائی شعبے کے ’’متحرک جذبے‘‘ کو سراہا
وکرم-1 راکٹ تین ٹھوس ایندھن والے مراحل اور ایک مائع آربیٹل ایڈجسٹمنٹ ماڈیول سے لیس ہے۔ اسے 450 کلومیٹر کے نچلے زمینی مدار (LEO) میں 350 کلوگرام تک کے پے لوڈز پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی پہلی پرواز میں متعدد پے لوڈز شامل تھے، جن میں بنگلورو کی کمپنی کاسموس ڈائمنڈز کا تیار کردہ لیب میں تیار کیا گیا ہیرا ’ڈائمنڈ لوٹس‘ بھی شامل تھا۔





