Bharat Express DD Free Dish

Silver

فِسکل ڈومیننس، حقیقی شرحِ سود، ڈالر کے رجحانات اور مرکزی بینکوں کی مضبوط خریداری سے قیمتی دھاتوں کے مستقبل کے امکانات مزید روشن

صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایم سی ایکس پر سونا اور چاندی دونوں دباؤ میں رہے، جس کی بڑی وجہ حالیہ تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع وصولی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

صرافہ بازار میں ان دنوں سونے اور چاندی کی قیمتیں مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی اور ملکی بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کے داموں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ جانیے آج سونے اور چاندی کے تازہ اور درست دام۔

دولت مشترکہ کھیل 2026 میں بھارت کے ویٹ لفٹر ولوری اجے بابو نے مردوں کے 79 کلوگرام زمرے میں سلور میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اسنیچ مقابلے میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جس پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی ممتاز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج بھارتی بازار میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں معمولی نرمی آئی ہے۔ جانیے آج 22 کیریٹ اور 24 کیریٹ سونے کے تازہ قیمتیں کیا ہیں اور کیا یہ خریداری کے لیے مناسب وقت ہے۔

عالمی منڈی میں ڈالر کی کمزوری اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں کو مضبوط سہارا ملا ہے۔

قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار جاری ہے، سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ چاندی کے دام میں نمایاں کمی درج کی گئی ہیں۔

سونے اور چاندی کے فیوچر بازار میں آج اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ جہاں سونا مضبوطی کے ساتھ برقرار رہا، وہیں چاندی کی قیمت میں کمی درج کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ مارکیٹ کے رجحانات پر مرکوز ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، 24 کیریٹ سونا 1.56 لاکھ روپے فی 10 گرام سے نیچے آ گیا ہے۔ کیا ہیں وجوہات ؟جانیے یہاں۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بھارتی سررافہ بازار سے راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ ہفتہ کی صبح دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ جانئے ماہرین کے مطابق اس اچانک آئی مندی کی اصل وجہ کیا ہے۔