Bharat Express DD Free Dish

Shahi Idgah Masjid Case

شاہی مسجد عیدگاہ-کرشن جنم بھومی معاملے پرسپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوئی۔ اب یہ پورا معاملہ سردی کی چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا۔ یہ بات چیف جسٹس کی بینچ نے کہی ہے۔ پہلے آج ہی سب سے آخرمیں سماعت ہونے کی بات کہی جارہی تھی۔

متھرا تنازعہ سے متعلق 18 عرضیوں کی الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ درخواستوں میں متنازعہ جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں آج فیصلہ ہونا ہے۔

سپریم کورٹ نے متھرا شری کرشنا جنم بھومی - شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت بند کر دی ہے۔