Urdu Conclave 2026

Severe Heatwave

وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں جانوروں اور پرندوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں انہیں بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گھر، بالکونی، چھت، دکان یا دفتر کے باہر پانی سے بھرا ایک چھوٹا برتن رکھنا کسی پیاسے پرندے کے لیے زندگی بچانے کے برابر ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مئی کے آخری دنوں میں شمالی، وسطی اور مشرقی بھارت میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کو پری مانسون سرگرمیوں کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے 29 مئی کے آس پاس ہونے والی بارش کو ’پری مانسون بارش‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے سڑکوں پر آمد و رفت کم ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین سے چار دنوں تک شمال مشرقی اور مغربی راجستھان میں شدید لو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ بدھ کے لیے دو اضلاع میں شدید گرمی کے سبب ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جبکہ 16 اضلاع ’یلو الرٹ‘ کے دائرے میں ہیں۔

محکمہ موسمیات (بی او ایم) نے بدھ کی صبح مشرقی ساحلی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) اور وکٹوریہ کے ساتھ ساتھ جنوبی آسٹریلیا (ایس اے) میں تباہ کن ہواؤں کے لیے شدید گرمی کی وارننگ جاری کی۔

ماہر موسمیات نریش کمار نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے اگلے ایک یا دو دنوں میں دہلی کے موسم میں تبدیلی آسکتی ہے، جس کی وجہ سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کے آس پاس دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یکم مارچ سے بھارت میں گرمی سے متعلق 60 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

خراب موسم کے امکان کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ساحل کے آس پاس کے علاقوں کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 18 سے 20 مئی تک سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اندرونی جنوبی کرناٹک میں 18-20 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔