Bharat Express DD Free Dish

Sergey Lavrov

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کی ہے۔ماریشس کے وزیر خارجہ دھننجے رامفل نے بھارت کی مستقل نشست کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ پرتگال کے وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو نے بھی زیادہ نمائندہ سلامتی کونسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بھارت، برازیل اور افریقہ کو مستقل نمائندگی دینے کی حمایت کی۔ مارشل آئی لینڈز کی صدر ہلڈا ہین نے بھی جی-4 کی امیدواری کی حمایت کی۔

نئی دہلی میں جمعرات کے روز ایک اہم سفارتی ملاقات اس وقت دیکھنے میں آئی جب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب روسی وزیر خارجہ دو روزہ برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے پر موجود ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اور نمائندوں کے ساتھ برکس کے سرکاری ’’فیملی فوٹو‘‘ سیشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے نمائندے ایک ساتھ نظر آئے، جسے سفارتی یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت منڈپم میں برکس ممالک اور شراکت دار ملکوں کے نمائندے جمع ہوئے ہیں جہاں اقتصادی تعاون، عالمی سلامتی اور کثیر جہتی اصلاحات پر تبادلۂ خیال ہورہا ہے۔ اجلاس کا مقصد عالمی معیشت میں برکس کی اجتماعی آواز کو مضبوط بنانا، بینکنگ، سرمایہ کاری، اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا، اور بین الاقوامی سلامتی و گورننس پر یکساں موقف اختیار کرنا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ گزشتہ 37 دنوں کے دوران امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے عوام کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، جن میں صنعتی ڈھانچے، فیکٹریاں، اسپتال، اسکول، رہائشی علاقے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

     پی ایم او نے کہا، "صدر پوتن نے 9-10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی  سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے معذرت کی اور بتایا کہ روس کی نمائندگی روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔"

گوا کے دورے کے دوران لاوروف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کئی دو طرفہ ملاقاتیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس مں شامل ہوئے ۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، چینی وزیر خارجہ کنگ گینگ اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے