Bharat Express

School Closed

شمالی ہندوستان سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کی لہر میں شدت محسوس ہورہی ہے۔ اس شدید سردی نے معمولات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش نظر راجستھان حکومت نے ریاست کے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں آلودگی کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ کورٹ روم کے اندر AQI لیول 990 سے اوپر ہے۔

پاکستان کے شہر لاہور میں ہوا کے معیار کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے حکام نے پیر کے روز تمام پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا ہے۔

راجستھان کے دارالحکومت جے پور سمیت راجستھان کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش کی محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر، سوائی مادھو پور، کرولی، بھرت پور اور دوسہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس نے پیر کو سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو ملک کی راجدھانی دہلی میں سردی کی لہر اور دھند کے پیش نظر دہلی کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکول 10 جنوری تک بند رہیں گے۔