Bharat Express DD Free Dish

Sanskrit verse

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور خدمت کو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے انسانی اقدار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پیغام یہ ہے کہ انسان پہلے اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور پھر اپنی صلاحیتوں کو دوسروں کی بھلائی کے لیے استعمال کرے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہندی میں پوسٹ کرتے ہوئے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں دنیا کے مفاد اور بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت بات چیت ہوگی۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ پی ایم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے سنسکرت اشلوک نے حاصل کی۔

اس اشلوک کا مفہوم یہ ہے کہ ایک ماہر انسان کو چاہیے کہ وہ چھوٹے اور بڑے تمام شاستروں سے اسی طرح علم کا نچوڑ حاصل کرے، جیسے شہد کی مکھی مختلف پھولوں سے رس حاصل کرتی ہے۔وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی نوجوانوں، دانشوروں اور عام شہریوں کے درمیان تیزی سے بحث کا موضوع بن گئی۔ لوگوں نے اس بات کو سراہا کہ وزیر اعظم سناتن ثقافت اور قدیم شاستروں کے خیالات کے ذریعے عوام کو علم اور مثبت سوچ کی ترغیب دے رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سُبھاشِتَم کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ علم کے ساتھ عاجزی، رشتوں میں احترام اور تعلقات میں بے غرضی انسان کو حقیقی خوشی کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ شلوک ہمیں سکھاتا ہے کہ دوسروں کو سننا اور ان کا احترام کرنا کمزوری نہیں بلکہ ایک بہتر اور خوشحال زندگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ’سبھاشتم‘ سلسلے کے تحت اُپنشد کا ایک قدیم شلوک شیئر کرتے ہوئے روح اور کائنات کی وحدت کا پیغام دیا۔ ویڈیو کے ذریعے شلوک کا مفہوم ہندی اور انگریزی میں سمجھاتے ہوئے ہندوستانی فلسفے کی عالمی معنویت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنسکرت سُبھاشتوں کے ذریعے حوصلہ افزا پیغامات مسلسل شیئر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قدیم ہندوستانی علمی ورثہ آج بھی نوجوانوں اور معاشرے کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے۔ ان پیغامات کا مقصد لوگوں میں مثبت سوچ،

اس شلوک کا مفہوم بیان کرتے ہوئے  پی ایم مودی نے کہا کہ دولت سچائی اور دیانت داری کا ساتھ دیتی ہے، شہرت اور عزت دوسروں کی بھلائی اور ایثار کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، علم مسلسل مشق اور محنت سے ملتا ہے، جبکہ عقل و دانش عمل کے ذریعے نکھرتی اور ترقی کرتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ’’سبھاشتم‘‘ پیغام میں قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے کسی بھی قوم کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوتی ہیں۔