Bharat Express

Sanjay Singh Arrest

سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ نے کہا کہ وہ ان کی رہائی کا جشن نہیں منائیں گی کیونکہ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت پارٹی کے لیڈران اب بھی جیل میں ہیں۔

ای ڈی کے مطابق دنیش اروڑہ مبینہ طور پر سنجے سنگھ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔ یہ کال ڈیٹیل ریکارڈز کے تجزیے سے ثابت ہوا ہے۔

ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی  کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو قانون کی تعمیل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی درخواست، جو کہ ایک رٹ پٹیشن کی آڑ میں ضمانت کی درخواست ہے، قابل سماعت نہیں ہے۔

قبل ازیں جرح کے دوران سنجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ ملک کی ایک نامور شخصیت کو بغیر کسی کارروائی کے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا کہ 'ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن اب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے کبھی نہیں بلایا'۔اوراچانک سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے اے پی لیڈر نے مزید کہا، "ای ڈی کی حراست میں دو بار ایسا ہوا کہ سنجے سنگھ کو نامعلوم جگہوں پر لے جانے کی کوشش کی گئی۔ جب سنجے سنگھ نے پوچھا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے اور کیا عدالت کو اس کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے یا نہیں، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اوپر سے کہا گیا ہے۔

دہلی حکومت کے وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے جمعہ (6 اکتوبر) کو سنجے سنگھ کی گرفتاری کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنجے سنگھ کو سیاسی انتقام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی  کے  لیڈر سنجے سنگھ کو جمعرات (5 اکتوبر) کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سنگھ کے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔ ساتھ ہی سنجے سنگھ کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے

AAP ایم پی سنجے سنگھ کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں ای ڈی عدالت کو بتائے گی کہ سنجے سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کیا، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔