Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party leader

فیروزآباد میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر شِوراج سنگھ یادو کے بیان نے پی ڈی اے نعرے کی سیاست اور ہندوتوا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندو نہیں، یادو ہوں۔

اعظم خان نے کہا کہ ہمارے دشمن بھی نادان ہیں، ہم سے دشمنی کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔ ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ میں آپ کے ذریعے کہہ رہا ہوں، اگر میری قلم سے کسی کو نقصان پہنچا ہو تو بتائیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے بیچ سماجوادی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سناتن پانڈے کے ایک متنازع بیان نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اتر پردیش کے بلیا سے ایس پی کے رکنِ پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے ایک انتخابی جلسے کے دوران کہا کہ ”اگر آرا، چھپرا اور سیوان نہ ہوں تو یوپی کے لڑکے کنوارے رہ جائیں گے، اس لیے جہیز میں ووٹ دے کر مہاگٹھ بندھن کو جتاؤ“۔ اس بیان کے بعد بہار میں بی جے پی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی نے جمعہ کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 20 اسٹار پرچارکوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ لسٹ میں پارٹی صدر اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور اقرا حسن کے نام شامل ہیں۔ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اعظم خان کی واپسی ہے۔ ان کی شمولیت کو پارٹی کی اقلیتی ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے کہا  ہے کہ ’’تحریری یقین دہانی کے بغیر کیسے مان لوں کہ وردی والے لوگ حکومت کے ہیں؟ میری مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ میں سکیورٹی کے لیے گاڑی کا انتظام کرسکوں۔‘‘