Supreme Court’s on SC/ST reserved seats: ایس سی-ایس ٹی کی مخصوص نشستوں پر ہر انتخاب میں روٹیشن کی مانگ مسترد، سپریم کورٹ نے کہا قانون سازی پارلیمنٹ کا کام
یہ معاملہ اتر پردیش کے ضلع سلطان پور کے اسمبلی حلقہ 191-کادی پور سے متعلق ہے۔ درخواست گزار جگدیش سنگھ اسی حلقے کے ووٹر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کادی پور اسمبلی حلقہ قائم ہونے کے بعد سے تقریباً سات دہائیوں سے درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص ہے۔





