Bharat Express DD Free Dish

Reliance Group

جیو نے 19 لاکھ  نئے  صارفین جوڑے ، ایئر  ٹیل کے کھاتے میں  صرف 2لاکھ۔ٹرائی ڈیٹا کے تجزیہ  میں خلاصہ، جیو ایکٹو سبسکرائبرز کے لحاظ سے بھی آگے ۔ ایرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی۔

 ریلائنس گروپ کی مشترکہ مارکیٹ کیپ 28.9 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، ٹاٹا گروپ سے 3.23 لاکھ کروڑ روپے آگے، ریلائنس انڈسٹریز اور جیو پلیٹ فارمز کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو28.7 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی

ایشا نے اپنے بھائی اور ریلائنس جیئو کے چیئرمین آکاش امبانی کی محنت کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کہا، ’’آکاش، اس سفر کے گزشتہ 13 برسوں میں مجھے نہیں لگتا کہ تم کسی ایک رات بھی آدھی رات سے پہلے گھر آئے ہو۔ مجھے تمہاری بہن ہونے پر اس سے زیادہ فخر نہیں ہوسکتا۔‘‘

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک سے ایشیا، جنوبی امریکہ اور افریقہ تک تلاش کئے جارہے ہیں مواقع

سی بی آئی نے 6,015 کروڑ روپے کے بینک فراڈ معاملے میں آرکام گروپ کے ایم ڈی جھن جھن والا کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ  بینک قرضوں کے غلط استعمال سے ایس بی آئی کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم کو بھاری نقصان پہنچا۔

یہ کیس ریلائنس کمشیل فائناس لیمٹڈ  (آر سی ایف ایل) اور آر ایچ ایف ایل میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے جڑا ہوا ہے، جہاں دونوں سابق افسران کے کردار پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنجھن والا ماضی میں ریلائنس گروپ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر اور ریلائنس کیپیٹل کے نائب چیئرمین رہ چکے ہیں،

اننت امبانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ونتارا یونیورسٹی کا مقصد ایسے ماہرین تیار کرنا ہے جو نہ صرف جانوروں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتے ہوں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف علم کافی نہیں بلکہ حساسیت اور فہم بھی ضروری ہے، اور یہی فلسفہ اس ادارے کی بنیاد بنے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اننت امبانی نے کیرلم کے دو معروف مذہبی مقامات، راج راجیشورم مندر اور گرووایور مندر کے لیے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کو نہ صرف مذہبی خدمات بلکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریلائنس انڈسٹریز نے تقریباً پانچ ملین بیرل ایرانی خام تیل خریدا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ نے سمندر میں پھنسے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی دی، جس کے بعد یہ خریداری ممکن ہوئی۔ مزید کہا گیا کہ یہ تیل نیشنل ایرانی آئل کمپنی سے حاصل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔

ملک کی معروف کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفائنری کے آپریشنز میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ پیداوار کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ملکی بازار میں ایل پی جی کی سپلائی مستحکم اور قابل اعتماد رہے اور صارفین کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔