Bharat Express DD Free Dish

Ranchi Protest

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع میں عوامی تحریک کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی نے کہا کہ اس حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ سی جے پی نے کہا کہ پیرکی شام تقریباً 7 بجے اچانک اندھیرے میں پولیس نے طلبا پر مبینہ طورپر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے اور اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمرانہ اندازمیں کام کررہی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں ہوئے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کئے جانے سے متعلق کہا کہ طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط ہے۔ طلبا کو پُرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔

جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی نیائے منچ کے طلبا لیڈردیویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ لاکھوں طلبا کا درد باہرنکل کرآیا ہے۔ یہ آندولن رکنے والا نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی احتجاج بن گیا ہے۔

جمعہ کو بھی حکومت کے نمائندہ وفد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے دوسرے گروپ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس ملاقات میں بھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر بات چیت ہوئی، تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگرچہ حکومت اور طلبہ کے درمیان بات چیت کے تمام راستے اب بھی کھلے ہوئے ہیں، لیکن طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کی حمایت میں جے ایل کے ایم لیڈر دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ 6 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔