O-Zone Removal: دہلی کی 92 کالونیوں اور قدیم دیہاتوں سے او-زون ہٹانے کا مطالبہ، رام ویر سنگھ بدھوڑی اور منوج تیواری نے لیفٹیننٹ گورنر سے کی ملاقات
رام ویر سنگھ بدھوڑی کے مطابق ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کو اس معاملے سے متعلق تمام حقائق اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ او-زون کے باعث تقریباً 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ان میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ متاثرین کو اپنے مکانات اور جائیدادوں کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔
O-Zone cannot be imposed: ’’دہلی کے دیہی علاقوں کی آبادی پر او-زون نافذ نہیں کیا جا سکتا‘‘ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ایس ڈی ایم کی معطلی کا کیا مطالبہ
رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جنوبی دہلی، نئی دہلی، مشرقی دہلی، شمال مشرقی دہلی اور شمال مغربی دہلی کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں او-زون کے نام پر مکان گرانے کا کوئی نوٹس موصول ہو یا انہدامی کارروائی کی جائے تو وہ فوری طور پر ان سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ او-زون کے نام پر رہائشیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
Ramvir Singh Bidhuri Meets Manoj Tiwari: دہلی کے او-زون سے متاثرہ 15 لاکھ افراد کو راحت دلانے کی کوششیں تیز، رام ویر سنگھ بدھوڑی اور منوج تیواری کی اہم ملاقات
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان رام ویر سنگھ بدھوڑی نے آج اپنے رہائش گاہ پر شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمان اور بی جے پی کے سینئر لیڈر منوج تیواری کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اجلاس میں او-زون کے باعث پیدا ہونے والے مسائل، عوامی مشکلات اور اس کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Delhi O-Zone Colonies: وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سےاو-زون کالونیوں کے معاملے پررام ویر سنگھ بدھوڑی نے کی ملاقات، 15 لاکھ افراد کو راحت ملنے کی امید
بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بتایا کہ این جی ٹی کا معاملہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا، لیکن اس کے باوجود کالونیوں کے مستقبل پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی اے کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں ان کالونیوں کے حق میں رائے دی تھی۔
Overwhelming response to BJP’s Tiranga Yatra on Op Sindoor success: آپریشن سندور کی کامیابی پر دہلی بی جے پی نے نکالی ترنگا یاترا، جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ
"یہ ترنگا یاترا صرف بی جے پی کے لیے نہیں، بلکہ ہر دہلی والے کے لیے ہے، چاہے وہ عام آدمی پارٹی سے ہو یا کانگریس سے، سب کو اس میں شامل ہونا چاہیے تھا۔" منوج تیواری





